کھیل

آئی سی سی نے سری لنکا کے کھلاڑی پر8 سال کی پابندی عائد کر دی 

آئی سی سی نے سری لنکا کے کھلاڑی پر8 سال کی پابندی عائد کر دی 

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سری لنکن کرکٹر دلہارا لوکو ھیٹیگے پر آٹھ سال کیلئے ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اماراتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر دلہار ا کو سز ا سنائی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے میچ فکسنگ میں شامل ہونے کی پیشکش موصول ہونے کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے سے متعلق آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔اس حوالے سے آئی سی سی کا کہناہے کہ دلہارا لوکو ھیٹیگے کو سری لنکا میں متعدد مرتبہ انسداد کرپشن کے سیشنز ملے ہیں ، ان کی سزا کا اطلاق تین اپریل 2019 سے ہی ہوا ہے ، جس دن وہ یو اے ای میں ٹی ٹین لیگ میں آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے تھے ، جس کے بعد انہیں عبوری طور پر کرکٹ سے معطل کر دیا گیا تھا ۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button