کھیل

آئی پی ایل کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے پر بھی شعیب اختر بول پڑے کھل کر موقف دیدیا

آئی پی ایل کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے پر بھی شعیب اختر بول پڑے، کھل …

 لاہور (ویب ڈیسک)  شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی میچز جون میں کرانے کی مخالفت کردی ، ان کاکہناتھاکہ بھارت میں صورتحال تباہ کن ہے،انڈین پریمئر لیگ( آئی پی ایل ) بھی  روک دینا چاہیے، اگر ایسا نہیں کرسکتے تو میچزسخت ترین ایس او پیز کے ساتھ کرائیں، بھارت جل رہا ہے لیگ کوملتوی کردینا ہی بہتر ہے،میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگئی تھی تو اب آئی پی ایل بھی کردی جائے، میرے خیال میں تو پی ایس ایل بھی جون میں نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی پی ایس ایل اہم نہیں،لیگ پر خرچ ہونے والا پیسہ آکسیجن سلنڈرز پر خرچ کیا جانا چاہیے، لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے،اس وقت ہمیں کرکٹ ہیروز اور تفریح کی ضرورت نہیں، میں اس لئے سخت الفاظ استعمال کررہا ہوں کہ انسانی جانیں خطرے میں ہیں،ہم پاکستان اور بھارت میں لوگوں کی زندگیاں بچانا چاہتے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر سابق پیسرنے کہا کہ پاکستان بھی نازک صورتحال کے قریب ہے،صرف 10فیصد وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے،لوگ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کررہے،میری حکومت سے درخواست ہے کہ رمضان المبارک کے آخری 10یا 15 دنوں میں کرفیو لگا دے،عید شاپنگ کی کوئی ضرورت نہیں، لوگوں کو انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد کے نئے عالمی ریکارڈز قائم ہورہے ہیں، دوسری جانب پاکستان میں بھی مسلسل گراف اوپر جانے لگا،فعال کیسز کی تعداد 80ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button