کھیل

آئی پی ایل 2021 رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

آئی پی ایل 2021 ، رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے میچ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلا ت کے مطابق آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ممبئی انڈنیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 159رنز کا حدف دیا جسے رائل چیلنجز بنگلور نے 8وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔

 ممبئی انڈینز کے بلے باز کرس لین 35گیندوں پر 49رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دوسرے بلے بازوں میں روہت شرما 19،سوریا کمار یادیو 31 اور وکٹ کیپر ایشان کیشان نے 28رنز کی اننگ کھیلی۔ رائل چیلنجرز کی جانب سے ہریش پٹیل نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اورز میں27رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کا شکار کیاجبکہ واشنگٹن سندر اور کیل جیمی سن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

رائل چیلنجرز بینگلور کی جانب سے اے بی ڈویلیئرز نے 27گیندوں پر 48رنز ،گلین میکسویل28گیندوں پر 39 اورویرات کوہلی نے 29گیندوں پر 33رنز کی اننگ کھیلی۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے مارکو جینسن اور جسپریت بمراہ نے د و دو وکٹیںحاصل کرسکے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button