اہم خبریں

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی علماءو مشائخ سمند رپار تارکین وطن اور ٹینکو کریٹس کی نشستوں پر امیدوار کا انتخاب آج ہو گا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی علماءو مشائخ ، سمند رپار تارکین وطن اور …

مظفر آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی علماءو مشائخ، سمندر پار تارکین وطن اور ٹیکنو کریٹس کی نشستوں پر  امیدوار کا انتخاب آج ہو رہا ہے ۔خواتین کی مخصوص نشستوں پر پانچ خواتین بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں کا الیکٹورل کالج 45 براہ راست منتخب ممبر اب قانون ساز اسمبلی پر مشتمل ہے ، ووٹنگ آج دوپہر دو بجکر 3منٹ تک آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ ہال میں جاری رہے گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تین امیدواران کوثر تقدیس گیلانی ، بیگم امتیاز نسیم اور صبیحہ خاتون سمیت پانچ خواتین مخصوص نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںعلاقائیآزاد کشمیر




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button