اہم خبریں

آزاد کشمیر اسمبلی تینوں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں

آزاد کشمیر اسمبلی، تینوں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کامیابی حاصل کرلی۔

آزاد کشمیر اسمبلی کیلئے علما و مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی تین نشستوں کیلئے آج انتخابات ہوئے تھے جس میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ علما کی نشست پر پی ٹی آئی کے محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نئیر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔

تین مخصوص نشستیں ملنے کے بعد 53 کے ایوان میں حکومت سازی کیلئے 27 نشستیں درکار ہیں تاہم پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ 

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعلاقائیآزاد کشمیرمظفرآباد




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button