اہم خبریں

آپ کو شرم آنی چاہیے جوتا اتار کر ماروں گا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کی سپیکر اسد قیصر کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی 

”آپ کو شرم آنی چاہیے ، جوتا اتار کر ماروں گا “قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد …

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کو ملک بد ر کرنے کے معاملے پر بحث کروانے کیلئے پیش کی گئی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ہے تاہم اس کے بعد اظہار خیال کے دوران سابق وزیراعظم اور سپیکر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقا ن عباسی سپیکر ڈائس کے قریب پہنچے اور کہنے لگے کہ ” آپ کو شرم آنی چاہیے میں جوتا اتار کر ماروں گا “ سپیکر اسد قیصر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں اپنی حد میں رہیں ، میں بھی وہی کام کروں گا ، اپنی زبان درست کریں اور حد میں رہیں ، اپنی نشست پر واپس جا کر بیٹھیں “ ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ’ جوتامارنے ‘ کے الفاظ کس کیلئے ادا کیئے ہیں ۔ 

اس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں سیرحاصل بحث ہوگی، پوراایوان تحفظ ناموس رسالت پرمتفق ہوگا،خصوصی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پورا ایوان ہی کمیٹی ہو گی ، ہمیں ایک گھنٹے کا وقت دیا جائے ، قرار دادکا جائزہ لے کر پھر واپس آئیں گے،آپ نے ایوان کومفلوج کرکے رکھ دیا ، اکھاڑا بنا دیا ہے،قرار دادمتفقہ ہونی چاہیے،تحفظ ناموس رسالت پرپوراپاکستان یک زبان ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button