اہم خبریں

احتجاجی مظاہرے حکومت نے کنے علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بندکرنے کا حکم جاری کر دیا ؟ جانئے 

احتجاجی مظاہرے ، حکومت نے کنے علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بندکرنے کا حکم جاری کر …

احتجاجی مظاہرے ، حکومت نے کنے علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بندکرنے کا حکم جاری کر دیا ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے وفاقی دارلحکومت کے حساس علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس ہواجس دوران بارہ کہو، فیض آباد، ایکسپریس وے ، اٹھال چوک سمیت دیگر کئی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے شر پسند عناصر اور نقص امن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ امن وامان کی صورتحال میں کسی صورت بھی خرابی پیدا نہیں ہو نے دی جائے گی ۔ اجلاس میں وزیر مذہبی اموراور قانون نافذ کرنے والے ادارو ںکے حکام شریک ہوئے ۔ آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button