اہم خبریں

احتساب عدالت اسلام آباد کا نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم 

احتساب عدالت اسلام آباد کا نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین ایس ای سی پی کو نواز شریف کے شیئرز فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی سی لاہور ، شیخو پورہ کو نواز شریف کی اراضی فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور ، شیخوپورہ سے  60 روز میں رپورٹ طلب کرلی ، نواز شریف کی گاڑیاں بھی 30 روز میں نیلام کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ نواز شریف کی گاڑیاں پولیس کی مدد سے قبضے میں لیکر فروخت کی جائیں،نواز شریف کی جائیداد نیلامی سے حاصل ہونے والی اور بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button