پاکستان

ادھر ہوجاؤ یا اُدھر، تیتر بٹیر نہیں چلےگا، شاہ محمود کی جہانگیر ترین گروپ پر سخت تنقید

وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے نام لیے بغیر جہانگیر ترین اور ہم خیال اراکین پر وار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اِدھر ہوجاؤ یا اُدھر ہوجاؤ ، یہ تیتر بٹیر نہیں چلےگا۔

ملتان میں تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن اس بات پر دھیان نہ دیں کہ 4 ایم این اے یا ایم پی اے بگڑ گئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےسیاسی جدوجہد کی طویل جنگ لڑی،ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب سےووٹ لیے لیکن ترقیاتی کام نہیں کیے،جو کہتے تھے ڈھائی سال ہوگئے کہاں ہے تبدیلی؟ان لوگوں سے کہتا ہوں دیکھو جنوبی پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں تبدیلی کیا ہے؟ یہ ہے بہت بڑی تبدیلی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button