فن فنکار

استاد مہدی حسن کےصاحب زادے عارف مہدی انتقال کر گئے

شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن کےصاحب زادے عارف مہدی انتقال کرگئے۔عارف مہدی حسن کا انتقال ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہوا، وہ طویل عرصہ سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے، مرحوم عارف مہدی حسن نے سوگواران میں دو بیگمات کو چھوڑا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر انچولی میں ادا کی جائے گی اور تدفین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں والد مہدی حسن کے برابر میں کی جائے گی۔

مرحوم عارف مہدی” مہدی حسن فاؤنڈیشن” کے بانی صدر تھے، مرحوم بھی ماہر طبلہ نواز تھے اور مختلف ورائٹی شوز آرگنائز کرتے تھے، اس کے علاوہ مرحوم اپنے والد مہدی حسن کے منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے تھے۔

یاد رہے کہ استاد مہدی حسن تیرہ جون سال 2012کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button