ورلڈ

اسرائیلی طیاروں کی شام کے صوبے قنیطرہ میں گھر پر بمباری

اسرائیلی طیاروں نے شام کے صوبے قنیطرہ میں ایک گھر پر بمباری کی ہے جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا،ایک ہفتے کے دوران اسرائیل کی جانب سے یہ دوسرا حملہ ہے۔

اسرائیل کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر نے سرحدی گاؤں میں واقع ایک گھر پر بمباری کی،اس سے پہلے چھ مئی کو بھی اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر نے جبل الشعب ٹاؤن کے نزدیک ایک فوجی علاقے کو نشانہ بنایا تھا جو مقبوضہ علاقے جولان سے کچھ سو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

یہ حملہ شام کے ساحلی علاقے لاذقیہ میں میزائل حملے کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہوا تھا جس میں ایک شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button