اہم خبریں

اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا 

اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارلحکومت اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کے پیش نظر حکومت نے رینجرز کو طلب کر نے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون راجہ بشار ت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔لاہور کی مال روڈاور کینال روڈ سمیت مختلف اہم شاہراہوں پر رینجرزاور پولیس گشت کریں گی جبکہ اس کے علاوہ لاہور میں 16 اہم مقامات پر پولیس کے ساتھ رینجرز کو تعینات کر نے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔رینجرزکو سٹینڈ بائے پوزیشن کیلئے لایا جائے گا ، اگر شہر میں صورتحال خراب ہوتی ہے تو رینجرز امن و امان کی صوتحال کو بحال کرنے کیلئے سامنے آ ئے گی ۔اسلام آباد میں بھی رینجرز کو تعینات کر دیا گیاہے اور کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں ۔پولیس نے گزشتہ رات احتجاجی مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے سڑکو ںکو ٹریفک کیلئے کھلوا دیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button