اہم خبریں

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد کی بیٹنگ جاری 8 اوورز کا کھیل مکمل ہوگیا

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقابلہ ، اسلام آباد کی بیٹنگ جاری ، 8 …

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان  آن لائن )اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ اوورز کے بعد تین وکٹوں کے نقصان پر رنز 71بنالیے ہیں۔

اسلام آباد کی جانب سے اسوقت کولن منرو 40رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اہم ترین میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو ابتدائی دھچکا لگا اور اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ ایک رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔محمد اخلاق بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے انہوں نے پانچ گیندوں پر سات رنز بنائے انکی وکٹ محمد عمران نے حاصل کی۔ ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد برینڈن کنگ اور کولن منرو نے ذمہ دارا نہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔تاہم برینڈن کنگ آٹھویں اوور کی آخری گیند پر 18رنز بناکر آؤٹ ہوگئے انکی وکٹ عماد بٹ نے حاصل کی۔

پشاور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان وہاب ریاض، حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل، ولز، شعیب ملک، ردر فورڈ، عمید آصف، محمد عرفان ،پاول، احمد بٹ اور محمد عمران شامل ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ  کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، کولن منرو، عثمان خواجہ، محمد اخلاق، افتخار احمد ، شاداب خان، آصف علی، عماد بٹ، فہیم اشرف، برینڈن کنگ، حسن علی اور محمد وسیم شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریںPSLPSL News Update




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button