کھیل

اس اشتہار کیساتھ یہ کٹ نہیں پہن سکتاآئی پی ایل کے دوران معین علی کا ایسا کارنامہ کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے 

اس اشتہار کیساتھ یہ کٹ نہیں پہن سکتا،آئی پی ایل کے دوران معین علی کا ایسا …

چنائی(آئی این پی)برطانوی کھلاڑی معین علی نے بھارتی پریمیئر لیگ میں اپنی کٹ سے الکوحل کا اشتہار ہٹوا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی آل راﺅنڈر معین علی نے اپنی ٹیم چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ شراب کے اشتہار کے ساتھ یہ کٹ نہیں پہن سکتے۔ چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ نے معین علی کی درخواست قبول کرتے ہوئے صرف ان کی کٹ سے الکوحل والے اشتہار کو ہٹوا دیا۔آئی پی ایل 2021 میں چنائی سپر کنگز نے برطانوی آل رانڈر معین علی کو 7 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ بھی اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے الکوحل کے اشتہار والی کٹ نہیں پہنتے تھے۔ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی انگلش ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران الکوحل کو پروموٹ کرنے سے انکار کر دیا تھا جن میں بابراعظم، اظہر علی، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے بھی الکوحل والی شرٹ پہننے سے منع کیا تھا۔   

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button