تازہ ترین

افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے: لنزے گراہم

امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے۔

امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حیرت ہے جوبائیڈن نے اب تک عمران خان سے رابطہ نہیں کیا، امریکی صدر کا پاک امریکا تعلقات اور افغانستان پر رابطہ ضروری ہے۔

امریکی سینیٹر نے لکھا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان سے انخلا کیسے موثر ہوگا، بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے افغانستان میں مسائل نظر انداز کیے جاسکتے ہیں۔

لنزے گراہم نے سوال کیا کہ کیسے توقع کرسکتے ہیں پاکستان سے ہم آہنگی کے بغیر انخلا موثر ثابت ہوگا۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ معاملے پر پاکستان کونظر انداز کیا جانا عراق سے بھی بڑی غلطی ہے، واضح رہے کہ سینیٹر لنزے گراہم ری پبلک پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔


subscribe YT Channel




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button