اہم خبریں

افغانستان میں آئندہ دو ماہ بہت ہم ہیں وزیر داخلہ نے تنبیہ کر دی 

افغانستان میں آئندہ دو ماہ بہت ہم ہیں ، وزیر داخلہ نے تنبیہ کر دی 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تنبیہ کر دی کہ افغانستان میں آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں ، افغان بارڈر پر باڑ لگا رہے ہیں ، فینسنگ کا کام 88فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تمام ویزے آن لائن ہو چکے ہیں ، ایگزٹ ویزا بھی آن لائن کر دیا گیا ہے ، اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ، عمران خان کی حکومت میں تین لاکھ ویزے جاری ہو چکے ہیں ، موجودہ حکومت نے دیموں پر کام شروع کیا ہے ، پاکستان میں اگر بجلی سستی ہو جائے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے ، ملک میں جتنے مسائل پیدا ہوئے وہ سب مہنگی بجلی کے باعث پیدا ہوئے ، ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے کئے گئے تھے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سب ہی لوگ آئی ایم ایف کے پاس مجموری کے تحت ہی جاتے ہیں ، احساس پروگرام دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اوور سیز پاکستانیوں نے عمران خان پر اعتبار کر کے 9 بلین ڈالرز بھیجے ۔

مزید :

اہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button