تازہ ترین

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، امام مسجد سمیت 12 افراد جاں بحق

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے سے امام مسجد سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے مؤقر نشریتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق دھماکہ دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے میں واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہوا۔

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کابل کے شکر درہ ضلعے کی مسجد کے اندر ہوا ہے۔

طالبان اور حکومتی افواج کے درمیان طے پانے والے تین روزہ عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ پہلا بڑا واقع ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر دونوں جانب سے جنگی بندی کرنے پہ اتفاق کیا گیا تھا۔

کابل میں گزشتہ ہفتے بھی لڑکیوں کے اسکول میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر کم عمر بچیاں شامل تھیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button