اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے چار ارکان اسمبلی کو حلقہ این اے 249سے نکل جانے کا حکم 

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے چار ارکان اسمبلی کو حلقہ این اے 249سے نکل جانے کا …

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 249کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چار ارکان کو فوری طور پر حلقے سے نکل جانے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر ، سعید آفریدی اور بلال غفار کو فوری حلقہ این اے 249 سے نکلنے کے احکامات صادر کئے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے متذکرہ بالا افراد کو حلقہ بدر کرنے کیلئے خط لکھا گیا۔

ادھر حلقہ این اے 249میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ، شاہ نواز جدون بھی حلقے میں متحرک پائے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے ان کی حلقہ بدری کیلئے بھی خط لکھ دیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button