تازہ ترین

امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 سال گزرگئے

مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کو ہم سے بچھڑے 5 برس بیت گئے۔

امجد صابری کی پانچویں برسی پر ان کی چھوٹی بیٹی پریسا صابری نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے والد کی یاد کا پیغام درج کیا۔

پریسا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انہیں والد کی آواز سنے طویل عرصہ گزرگیا اب تک یقین نہیں آتا کہ 5 سال گزرگئے۔

امجد صابری کو 5 سال قبل 22 جون 16 رمضان المبارک کو کراچی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.انہوں نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے بنا رہنا آسان نہیں ہے۔

امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا مشہور نام تھے۔
امجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔

امجد صابری نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت تک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button