اہم خبریں

امریکا کا عراق میں جاری 18سالہ جنگی مشن رواں سال ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا عراق میں جاری 18سالہ جنگی مشن رواں سال ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکا کی جانب سے عراق میں جاری 18سالہ جنگی مشن کے اختتام اور اپنی فوجیں واپس بلانے کا اعلان کردیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر مصظفیٰ الکاظمی نے گزشتہ روز وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں امریکا اور عراق کے درمیان تعلقات اور 18سالہ جنگی مشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب عراق میں حالات ٹھیک ہورہے ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال کے آخر اس جنگی مشن سے نکل جائیں گے لیکن داعش سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا عراق کی جمہوریت کو مستحکم کرنے کی حمایت کرتا ہے جس کے لیے اکتوبر میں انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک سلامتی کے تعاون ، داعش کے خلاف مشترکہ لڑائی کے لئے بھی پرعزم رہیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعلان امریکہ کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید :

اہم خبریںبین الاقوامی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button