اہم خبریں

امیر مقام کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

امیر مقام کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین  رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر معمولی نوعیت کا ہے ، ہائیکورٹ نے کہا کہ ملزم کو گرفتاری سے دس روز قبل بتایا جائے ۔

امیر مقام کے وکیل نے کہاکہ ہائیکورٹ نے عدالت عظمی کا 2018 کا فیصلہ مد نظر رکھ کر یہ آبزرویشن دی، عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل بھی کر رکھا ہے ۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ اس نوعیت کے معاملے پر 2019 میں فیصلہ دے چکی ہے ، آپ ایسا کریں کہ 2018 کا عدالتی فیصلہ ریکارڈ پر لائیں ، ہائیکورٹ کے فیصلے کی قانونی حیثیت کا پھر جائزہ لیں گے ۔

نیب کی جانب سے کوئی وکیل عدالت پیش نہ ہوا، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button