پاکستان

انتخابی اصلاحات: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری آمنے سامنے

انتخابی اصلاحات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری آمنے سامنے آ گئے۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ہمیں حکومت پر بھروسہ نہیں ہے، حکومت اپنی اصلاحات الیکشن کمیشن کو بھجوائے پھر کمیشن سب پارٹیز کو رائے دہی کے لیے بلائے اور اس طرح اتفاق رائے ہو گا۔

دوران گفتگو احسن اقبال کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہیکنگ کے خدشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

دوسری جانب احسن اقبال کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے نہ کہ الیکشن کمیشن کا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا احسن اقبال کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر خدشات درست نہیں ہیں، ان کو اس حوالے سے صحیح معلومات نہیں ہیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button