پاکستان

انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے،جہاں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، کوئی معاشرہ پر تشدد رویوں کی اجازت نہیں دیتا، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ریاست اپنی ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی، قانون سب کےلیے برابر ہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹاجائے گا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس میں انتظامی امور ،ریلیف اقدامات اور رمضان پیکج مسیت دیگر معاملات کاجائزہ لیاجائےگا۔واضح رہے کہ مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پُر امن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کے باعث کہیں جزوی اور کہیں مکمل کاروبار بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے بھی کم ہے۔

آج وفاقی وزیر داخلہ نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں، جن پولیس اہل کاروں کو ترغمال بنایا گیا تھا انھیں چھوڑ دیا گیا ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے، اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button