کھیل

انضمام الحق ایک مرتبہ پھر پی سی بی حکام پر برس پڑے

انضمام الحق ایک مرتبہ پھر پی سی بی حکام پر برس پڑے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچ کی بجائے ٹی 20 میچر کو ترجیح دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  ٹیسٹ کرکٹ کو کسی بھی شارٹ فارم کرکٹ پر قربان نہ کریں، پی سی بی نے ایک ٹیسٹ کی جگہ 2 ٹی 20 بڑھائے، جو غلط ہے۔ دنیا کا کوئی بھی بورڈ ایسا کرتا ہے تو  وہ غلط ہے، اگر کرکٹر ایسا کرنا شروع کردیں تو مشکل ہوجائے گی۔ ایسے فیصلوں سے لگتا ہےکہ پی سی بی کا فوکس شارٹ فارم کرکٹ پر ہے، جنوبی افریقی کھلاڑی نے قومی ڈیوٹی چھوڑ کر لیگ کھیلنے گئے، جو غلط تھا۔فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لی تو پی سی بی سمیت کئی لوگوں نے اعتراض کیا۔وہاب ریاض سے متعلق بھی باتیں ہوئیں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے ٹی 20 اور ون ڈے کھیلنا چاہتا ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button