تازہ ترین

انڈیا سے وطن واپسی کے لیے آسٹریلوی کرکٹر کرس لین نے چارٹرڈ طیارہ مانگ لیا

انڈیا میں کورونا وائرس کی شدت اور روانہ ہزاروں ہلاکتوں سے خوف زدہ ہو کر کئی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے جبکہ کئی لیگ چھوڑ کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اینڈریو ٹائی، ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن انڈیا میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے پہلے ہی آئی پی ایل کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
اب ایک کرکٹر کرس لین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو وطن واپس لانے کے لیے چارٹرڈ طیارہ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ انڈیا میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے بعد آسٹریلیا نے انڈیا کے ساتھ پروازیں 15 مئی تک منسوخ کر دی ہیں۔

کرس لین کا کہنا ہے کہ ’جب کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا تو میں نے کھلاڑیوں کو لانے کے لیے چارٹرڈ طیارے کی درخواست کی۔‘
’میں نے کرکٹ آسٹریلیا کو جوابی پیغام میں کہا کہ ’کرکٹ آسٹریلیا آئی پی ایل کی آمدنی کا 10 فیصد حاصل کرتی ہے، کیا ایسا ممکن ہے کہ رواں برس یہ رقم انڈیا سے کھلاڑیوں کی واپسی کے لیے چارٹرڈ طیارے پر خرچ کی جائے۔

تاہم وزیراعظم سکاٹ موریسن نے خبردار کیا ہے کہ کرکٹرز کے ساتھ کوئی خصوصی برتاؤ نہیں کیا جائے گا

وہ پہلے مقامی کھلاڑی ہیں جنہوں نے رواں برس کورونا کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق انڈیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ 98 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنی سرحدیں بند کر کے اور سنیپ لاک ڈاؤن لگا کر کافی حد تک کورونا کی وبا پر قابو پا لیا ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button