کھیل

انڈیا کو ہرانے کے بعد پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھی پارٹی کرلی

انڈیا کو ہرانے کے بعد پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھی پارٹی کرلی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت کو 58 رنز سے شکست دینے کے بعد مقبول ٹرینڈ ’پاوری‘ میں شامل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کہتے ہیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور بھارت کو شکست دینے کے بعد ہم پاوری کررہے ہیں۔‘

 یاد رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی، پاکستان کے 186 رنزکے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹ پر127 رنز بناسکی۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم کے انیس جاوید،شاہ زیب اورساجد نوازنے 2۔2وکٹیں حاصل کیں، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 185 رنز بنائے۔بدر منیر27 گیندوں پر50 رنزبناکرنمایاں رہے، معین اسلم 33 اور نثار علی نے 30 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button