صحت

آنکھوں کا آپریشن کرانے والے16 افراد بینائی سے محروم

پنجاب حکومت نے ملتان کے نجی اسپتال میں 16 افراد کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کے معاملے پر ایکشن لے لیا۔ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا ہے کہ کہ ملتان میں نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کمیشن کی 4 رکنی ٹیم نے ملتان میں نجی اسپتال کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، ڈاکٹر و عملے کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملتان کے نجی اسپتال میں آنکھوں کے سرجن کی مبینہ غلطی کی وجہ سے 16 افراد کی بینائی چلی گئی تھی۔

 ملتان میں صحت کارڈ اسکیم میں شامل 16 افراد کو آپریشن کے لیے بلایا گیا تھا۔ تمام افراد کے آپریشن ایک ہی دن میں کیے گئے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے مطابق آپریشن کرانے والے تمام افراد مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپریشن کرانے والوں میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔

ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جن 16 افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے ان میں سے کسی کی بھی بینائی واپس نہیں آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن کرانے والے افراد نہایت غریب اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

 اس حوالے سے مؤقف جاننے کے لیے جب اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے مؤقف دینے سے واضح طور پر انکار کردیا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button