پاکستان

این اے 249 ضمنی الیکشن: مسلم لیگ (ن) کی شکست کی وجہ کے عوامل کیا بنے؟ سعید غنی نے سب بتا دیا

صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن) کی شکست کی وجہ بتادی۔

سعید غنی کا کہنا تھاکہ یقین ہے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی بلکہ ن لیگ والے اپنی بے نظمی کی وجہ سے ہارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے، پارٹی کو تجویز دی ہے کہ این اے 249 کے پورے حلقے میں ری پولنگ کرائیں، یقین ہے ری پولنگ میں ان کو دوبارہ شکست ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ری پولنگ ہوگی تو مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھاکہ میں آر او کا دفاع نہیں کرتا، ہمارے فارم 45 ہمارے ایجنٹس نے ہمیں دیے، الیکشن کمیشن نے نہیں۔

 


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button