پاکستان

این اے 249 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

این اے 249کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا،حلقے میں کچھ مقامات پرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ایک پولنگ اسٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرالیے۔

پی ایس پی کے رہنما حسان صابر کے مطالبے پردستخط شدہ فارم 45 منسوخ کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے دوران پولنگ پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر، سعید آفریدی، ملک شہزاد اعوان، بلال غفار ،شاہ نواز جدون اورن لیگ کے کھیل داس کوہستانی کو حلقے سے نکل جانے کا حکم دیا۔

این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل ہے۔

ووٹنگ کے لیے حلقے میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی قطاریں لگی رہیں جب کہ اس دوران کورونا ایس او پیز کے تحت ماسک نہ پہن کر آنے والے ووٹرز کو واپس بھیج دیا گیا۔

 حلقے میں صبح کے اوقات میں ٹرن آؤٹ کچھ بہتر رہا لیکن گرمی کی شدت بڑھتے ہی ٹرن آؤٹ کم ہوگیا اور نوجوان ووٹرز الیکشن کے عمل میں حصہ لیتے نظر نہیں آئے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این اے 249 میں پولنگ پر امن طریقے سے جاری رہی، بعض جگہ پولنگ ایجنٹ نہیں تھے، لیکن پولنگ میں تاخیر کی کوئی شکایت نہیں آئی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button