اہم خبریں

این اے 249 ضمنی انتخاب مریم نوازشریف نے کراچی کادورہ منسوخ کرتے ہوئے بڑااعلان کر دیا 

این اے 249 ضمنی انتخاب، مریم نوازشریف نے کراچی کادورہ منسوخ کرتے ہوئے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف نے کراچی کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے ، پڑوسی ممالک سے وائرس کے آنے کے خطرات ہیں تو میںنے عوام کی بہتری ،زندگی کی تحفظ اور عوام کی صحت کے خاطر دورہ کراچی منسوخ کر دیاہے ، کیونکہ دورہ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی وجہ بن سکتا تھا ، ایک سیاسی فائدے کیلئے میرے نزدیک یہ مناسب نہیں تھا ،

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا کہناتھا کہ میں نے دورہ کراچی سے متعلق میاں نوازشریف اور شہبازشریف سے مشورہ کیا اور سب یہی خیال تھا کہ عوام کی زندگیا مقدم ہیں جن کو خطرے میں نہیں ڈالاجانا چاہیے ، میں کراچی سے عوام سے ملنے کیلئے بہت خوش تھی ، میں خود وہاں جا کر ن لیگ کے بیانیے کو پھیلانا چاہتی تھی لیکن مجھے ان کی صحت اور زندگی زیادہ مقدم ہے ، پریس کانفرنس کے ذریعے کراچی کے عوام سے خصوصی طور پر این اے 249 کے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ اگر کوئی ایسی جماعت ہے جو کراچی کی خدمت کرنا چاہتی ہے اور کر چکی ہے ، وہ ن لیگ ہے ، ن لیگ نے کراچی میں امن کو بحال کیا ، عوام کی زندگی میں تبدیلی آئی ، پنجاب اور پورے پاکستان میں امن کو بحال کیا گیا۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ پنجاب اور پاکستان کے دیگر حصوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر چاہتی ہوں کہ وی کراچی کا بھی مقدر بنیں ، میں جانتی ہوں کہ 249 کے مسائل کیا ہیں، مفتاح اسماعیل کے ساتھ رابطے میں ہوں ، حلقے کے مسائل کا علم ہے ، حلقے میں سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے ، مفتاح اسماعیل جو مسائل حلے کرنے کیلئے وعدے کر رہے ہیں ، ان کے مسائل حل ہوں گے ،مفتاح اسماعیل محنتی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمی ہیں ۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل جو وعدے کراچی کے عوام سے کر رہے ہیں ،ان کو نوازشریف اور مفتاح اسماعیل مل کر پورا کریں گے ، کراچی نے بہت مسائل کا سامنا کیا ہے ، کراچی کی عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ ن لیگ کو ووٹ کریں ، اپنی ترقی کو ووٹ دیں ،آپ کا بھی حق ہے ، کراچی پاکستان کا حب ہے ، ن کو ووٹ کریں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھیں ، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ2018 کے عام انتخاب میں وہاں سے شہبازشریف جیت چکے تھے پھر ایک ووٹ چوروں نے اس لیکشن پر بھی ڈاکہ ڈالا دیگر حلقوں کی طرح، چند سو ووٹوں سے دھاندلی کر کے ہرایاگیا ، این اے 249 کے عوام سے کہنا چاہتی ہوں کہ دھاندلی کے زریعے جن کو آپ پر مسلط کیا گیا ان کی کارکردگی بھی آپ نے دیکھ لی، انہوں نے خدمت تو دو رکی بات ہے کبھی حلقے کا دورہ بھی نہیں کیا ،اب کراچی کے عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کیلئے نوازشریف کے حق میں فیصلہ کرنا چاہیے ، تاکہ ن لیگ آگے بڑھے اور ان کی زندگی میں اچھی تبدیلی لا سکے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button