پاکستان

این اے 75 میں جرائم کے بڑھتے واقعات، مکینوں میں عدم تحفظ کا احساس

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں جرائم کے بڑھتے واقعات کے سبب مکینوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔

9 لاکھ کی آبادی پر مشتمل سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے پانچ تھانے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2019 میں قتل، ڈکیتی، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے 3074 مقدمات درج ہوئے جب کہ سال 2020 میں مقدمات کی تعداد بڑھ کر 3552 ہو گئی۔2021 کے تین ماہ کاجائزہ لیا جائے تو صورتحال پہلے سے زیادہ خراب ہے، 22 خواتین سمیت 28 افرادکو اغواکیاگیا، ڈکیتی اورچوری کی 332 وارداتیں ہوئیں، 48 شہریوں سےگاڑیاں چھین لی گئیں، زیادتی کے 6کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ قتل اقدام قتل کے 41 اور منشیات کے 83 مقدمات سمیت اب تک سنگین نوعیت کے 1042 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

ڈی ایس پی ڈسکہ ایک طرف جرائم کا اعتراف کرتے ہیں تودوسری طرف پولیس کارکردگی کے دعوےکرتےدکھائی دیتے ہیں۔

جرم کی دنیا میں مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات ڈسکہ کے لوگوں میں تشویش پیدا کررہے ہیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button