پاکستان

این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی تھی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔ یہ پابندی 10 تا 25 اپریل تک عائد رہے گی جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پیر سے جمعہ تک چلتی رہے گی۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پورے ملک میں ریلوے 75 فیصد مسافروں کے ساتھ پورا ہفتہ چلے گی۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر 2 ہفتوں کیلئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دی تھی۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کے حساب سے ہم اُسی جگہ پر ہیں جہاں گزشتہ سال تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 2 ہفتوں کیلئے صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ بند کی جائے، ٹرانسپورٹ بند ہونے سے لوگوں کی آمد و رفت رک جائے گی۔

این سی سی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button