کھیل

بابر اعظم کے ہاتھوں ویرات کوہلی کی حکمرانی خطرے میں پڑ گئی

بابر اعظم کے ہاتھوں ویرات کوہلی کی حکمرانی خطرے میں پڑ گئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کپتان بابر اعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں بلے بازوں کی ٹاپ رینکنگ ویرات کوہلی  سے چھیننے کا موقع آگیا۔

دورہ انگلینڈ کے دوران بہتر بلے بازی کا مظاہرہ نہ کرسکنے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے رینکنگ  پوائنٹس میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم وہ ابھی بھی پہلے نمبر پر ہیں مگر ان کا بابر اعظم سے فاصلہ صرف 20 پوائنٹس کا رہ گیا ہے۔ون دے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بابر  اعظم کے اس وقت ریٹنگ پوائنٹس 837 اور وہ کوہلی 857  ہیں۔ تیسرے نمبر پر موجودروہت شرما کے  پوائنٹس کی تعداد 825  ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بہتربلے بازی کا مظاہرہ کرکے نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے کا بابر اعظم کے پاس نادر موقع ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کل(جمعے سے) شروع ہورہی ہے۔ویرات کوہلی 22 اکتوبر 2017 سے ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button