کھیل

بابر اور رضوان کی جارحانہ بلے بازی طویل پارٹنر شپ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اور رضوان کی جارحانہ بلے بازی، طویل پارٹنر شپ کا اہم ریکارڈ اپنے نام …

سنچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان طویل ترین پارٹنر شپ قائم کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 197 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جو ٹی 20 انٹرنیشنل میں کسی بھی پوزیشن پر کسی بھی جوڑی کی چوتھی طویل ترین پارٹنر شپ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی طرف سے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے طویل پارٹنرشپ کا ریکارڈ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی اور عثمان غنی کے پاس ہے جنہوں نے آئرلینڈ کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت پر 236 رنز بنائے تھے۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور ڈارسی شاٹ ہیں جنہوں نے زمبابوے کے خلاف پہلی وکٹ پر 223 رنز بنائے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی میں 200 رنز کی تیسری طویل ترین پارٹنر شپ کا ریکارڈ سکاٹ لینڈ کے پاس ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button