کھیل

باﺅلرز کی پتلون اتارنے کی رمیز راجہ کی تیاری دھری کی دھری رہ گئی بابراعظم نے کمال کردیا

باﺅلرز کی پتلون اتارنے کی رمیز راجہ کی تیاری دھری کی دھری رہ گئی، بابراعظم …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز رمیز  راجہ نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ پرموجود تیسرے ٹی 20 میچ میں ہمارے باولرز نے دو سو سے زائد رنز کھائےتو میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اپنی تنقید سے ان کی پتلون اتار دوں گا مگر میرے سارے غصے کو بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ نے ٹھنڈا کر دیا۔

ایک ویڈیو میں رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم نے جیسی اننگز کھیلی آپ کو شائد ہی ایسی دیکھنے میں ملے ، پاکستان نے دو سو کا ٹارگٹ پلک جھپکتے میں پورا کرلیا ، رضوان کا کردار بھی بہت اعلیٰ تھا، روزے سے ہونے کے باوجود انہوں نے زبردست سنگل نکالے ، شارٹ کھیلے اور کپتان کو زبردست معاونت فراہم کی ۔

رمیز نے کہا کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیو شارٹ بہت زبردست ہے ، انکی کھیلنے کی پوزیشن بے حد کمال ہے ،فرنٹ فٹ پر مڈ وکٹ کھیلنا ان کی خصوصی شارٹ ہے ۔ میں نے بابر سے پوچھاکہ پہلی سینچری یا ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن ، دونوں میں سے کیا اہم ہے جس پر بابر نے کہا کہ بے شک پہلی سینچری یادگار ہوتی ہے مگر ون ڈے رینکنگ بہت اہمیت کی حامل ہے ، اس کیلئے سالوں سے ٹارگٹ کیا ہوا تھا ۔

رمیز  راجہ نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب باولرز میچ بناتے اور بچاتے ہیں مگر اس و قت باولرز اور بلے بازوں کا بہت زبرست کامبی نیشن چل رہا ہے ، باولرز کا کھایا ہوا دو سو سے زیادہ سکور دو اوورز پہلے پورا کر لینا قابل تعریف ہے ۔جنوبی افریقی ٹیم اپنی پچز پر بہت کمال باولنگ کرتی ہے مگر بابر نے رضوان کیساتھ زبردست پارٹنر شپ میں شاندار بلے بازی کی ۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button