تازہ ترین

بلاول بھٹو کی این اے 249 کراچی میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پرمبارکباد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر پی پی کراچی ڈویژن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ‘ایک تیر سے اتنے شکار’۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ یہ شہر کراچی کس کا؟ بھٹو کا۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کا انتخابی نتیجہ اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زیر تعمیر مزار قائد کے سامنے کھڑے ہو کر عوام سے خطاب کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی چیئرمین پیپلز پارٹی نے تیر کے نشان کے ساتھ ایک ٹوئٹ کیا تھا۔

خیال رہے کہ این اے 249 میں ہونے والا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے جیت لیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


subscribe YT Channel




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button