تازہ ترین

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن بڑھانے کا عندیہ دے دیا

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن 16 مئی سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کی نئی اقسام سامنے آرہی ہیں، کورونا کی تیسری لہر میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے، گزشتہ برس عید کے دنوں میں کورونا کے کیسز میں 3 سے 4 گنا اضافہ ہوا تھا، اگر اس بار احتیاط نہیں کی گئی تو بھارت جیسے صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی اور بچوں کی زندگی سے زیادہ شاپنگ کو اہمیت دے رہے ہیں، آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا ہے، مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ این سی او سی کا ہے۔

تاجروں سمیت دیگر لوگوں سے تعاون کی اپیل ہے، کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاون کی مدت 16 مئی سے بھی بڑھ سکتی ہیں۔ 15 مئی تک عید کے تعطیلات کا اعلان ہوا ہے اس دوران عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button