پاکستان

بلوچستان حکومت کی جانب سے ادھار دی گئی کورونا ویکسین پنجاب حکومت نے واپس کر دیں

بلوچستان حکومت کی جانب سے 10 روز قبل پنجاب کو ادھار دی گئی کورونا ویکسین میں سے 20 ہزار ڈوزز پنجاب حکومت نے واپس کر دیں جبکہ باقی رہ جانے والی 5 ہزار ویکسینز بھی چند روز میں واپس کر دی جائیں گی۔

سربراہ ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پنجاب کو ادھار دی گئی کورونا ویکسین میں سے 20 ہزار ڈوزز گزشتہ روز کوئٹہ پہنچ گئیں جبکہ باقی رہ جانے والی 5 ہزار ویکسینز بھی چند روز میں واپس مل جائیں گی۔

خیال رہے کہ بلوچستان حکومت نے 10 روز قبل انسداد کورونا کی 25 ہزار ویکسین پنجاب کو ادھار دے دی تھی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button