پاکستان

بلوچستان کےعلاقے ہلمرگ میں سیکورٹی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کےعلاقے ہلمرگ میں آپریشن کیا جس میں2 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا بہادر سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگیا۔ شہید سپاہی کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا۔ دہشتگرد شہریوں اور فورسز کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے تحفظ اوردفاع کیلئے پرعزم ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں بھی بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور کمیونی کیشن کے آلات برآمد ہوئے تھے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button