کھیل

بڑے ہو جاﺅ اور ۔۔شعیب اختر نے قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی کو مشورہ دیدیا 

” بڑے ہو جاﺅ اور ۔۔“شعیب اختر نے قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی کو مشورہ دیدیا 

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو مشورہ دیا ہے کہ ’بڑے ہوجاو اور اپنی ذمہ داری کو سمجھو‘۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ کہ حیدر علی بعض اوقات صورتحال کو سمجھ نہیں پاتے، ہمیشہ جارحانہ شاٹس کھیلنا ہی درست نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات آپ کو کھیل کے ساتھ آگے بڑھنا پڑتا ہے، صورتحال کو سمجھداری سے سنبھالنااور کپتان کا کچھ بوجھ بانٹنا ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے حیدر علی کو مشورہ دیا کہ آپ سنگل ڈبل لے کر حریف سائیڈ پر دباو بڑھا سکتے ہیں، صرف چھکے چوکے لگانے کی کوشش ہی سب کچھ نہیں ہے، گیند کو پش کرکے 2 رنز بناکر بھی حریف فیلڈنگ کو پریشان کیا جاسکتا ہے، حیدر کو کھیل کے اس انداز کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button