اہم خبریں

بھارت سے تجارت اور مذاکرات   ڈاکٹر معید یوسف نے تمام  غلط فہمیاں دور کردیں 

بھارت سے تجارت اور مذاکرات ،  ڈاکٹر معید یوسف نے تمام  غلط فہمیاں دور کردیں 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ جب تک بھارت پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام پر نظر ثانی نہیں کرتا بھارت کے ساتھ تجارت سمیت کسی مسئلے پر بات نہیں ہوسکتی، بھارت سے ڈیل کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کام اقتصادی مفادات دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے،ان کے پاس تجویز آئی کہ بھارت میں کاٹن اور چینی کی قیمیں کم ہیں اس لئے اس سے درآمد کیا جائے، ای سی سی نے یہ تجویز کابینہ میں پیش کی،وزیراعظم نے اسے موخر کر دیا ، جب تک بھارت پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام پر نظر ثانی نہیں کرتا،  بھارت کے ساتھ تجارت سمیت کسی مسئلے پر بات نہیں ہوسکتی،   سیاسی منظر نامے کو دیکھ کر فیصلے کرنا ای سی سی ای کا نہیں کابینہ کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا ہے ہم امن چاہتے ہیں،بنیادی مسئلے کو حل کئے بغیر بھارت سے بات نہیں کریں گے،سب بھول کر آگے بڑھنا یہ ممکن ہی نہیں،بھارت سے ڈیل کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ایل او سی پر معصوم شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 2003سے بات ہورہی تھی۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button