کھیل

بھارت پر سفری پابندیوں کے بعد آسڑیلوی وزیراعظم اور معروف کمنٹیٹر آمنے سامنے آگئے

بھارت پر سفری پابندیوں کے بعد آسڑیلوی وزیراعظم اور معروف کمنٹیٹر آمنے سامنے …

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق آسڑیلوی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر مائیکل سیلٹر بھارت پر سفری پابندیوں کے بعد اپنے ہی وزیراعظم پر برس پڑے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مائیکل سلیٹر ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں کمنٹری کے لیے موجود ہیں اور اس دوران آسڑیلیا کی حکومت کی جانب سے بھارت پر سفری پابندیاں لگادی گئی ہیں۔آسٹریلوی حکومت نے پابندی لگاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بھارت سے آسٹریلیا آنے والوں کو پانچ سال تک قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکل سلیٹر نے لکھا کہ ’اگر ہماری حکومت آسٹریلوی شہریوں کی حفاظت کے لیے فکر مند ہوتی تو وہ ہمیں واپس اپنے گھر آنے دیتی،انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدنامی کا باعث ہے، آپ لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہیں، آپ کی ہمت کیسے ہوئی ہمارے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھنے کی، ملک میں قرنطینہ نظام حل کرنے کے بارے میں آپ کا اپنے متعلق کیا خیال ہے؟

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button