اہم خبریں

بی آئی ایس پی میں کرپشن کا ریفرنس فرزانہ راجہ کو بذریعہ اشتہار پیش ہونے کا نوٹس

بی آئی ایس پی میں کرپشن کا ریفرنس، فرزانہ راجہ کو بذریعہ اشتہار پیش ہونے کا …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ریفرنس میں فرزانہ راجہ کو بذریعہ اشتہار پیش ہونے کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دےد یا گیا۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی ۔ عدالت نے سابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی ) کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرد ی اور کہا کہ جب سے ریفرنس آیا ہے فرزانہ راجہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئیں ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ بیرون ملک بیٹھی رہیں اور ہم استثنیٰ دیتے رہیں ۔

عدالت نے فرزانہ راجہ کو بذریعہ اشتہار ایک ماہ کے اندر عدالت پیش ہونے کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 24مئی تک فرزانہ راجہ پیش ہوں ورنہ اشتہاری قرار پائیں گی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button