اہم خبریں

تحریک لبیک کیخلاف کارروائی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے پر کی گئی وزیر اعظم

تحریک لبیک کیخلاف کارروائی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے پر کی گئی، وزیر اعظم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے کہاکہ میں پاکستان اور بیرون ملک شہریوں پر واضح کر دوں کہ ہماری حکومت نے تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کی۔ تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کئے اور عوام اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کیا۔ کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

ایک اور پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ بیرونی انتہاءپسندوں،جو دنیا کے 1.3 ارب مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کرنے کیلئے اسلاموفوبیا اور نسلی تضحیک کاسہارا لیتے ہیںان کیلئے میراپیغام ہے کہ ہم مسلمان اپنے نبی پاک سے بے حد محبت کرتے ہیں اور وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں،انکی شانِ اقدس میں کسی قسم کی گستاخی یا ہرزہ سرائی ہمیں گوارا نہیں ۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دائیں بازو کے انتہا پسند سیاستدانوں سمیت اہلِ مغرب کا وہ طبقہ جو آزادءاظہار کی آڑ میں جان بوجھ کر ایسی شرانگیزیوں کو ہوا دیتا ہے، واضح طور پر اخلاقی احساس اور حوصلے سے محروم ہے کہ اس آزار پر 1.3 ارب مسلمانوں سے معذرت کرے۔ ہم ان انتہاءپسندوں سے معافی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی حکومتوں سے بھی میرا مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے رسولِ پاک کی شانِ اقدس میں گستاخی کے ذریعے جان بوجھ کر مسلمانوں کیخلاف نفرت و ایذاءکے فروغ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے وہی معیار ملحوظِ خاطر رکھیں جو انہوں نے ہولوکاسٹ کیخلاف ہر قسم کی منفی گفتگو کو غیرقانونی قرار دیکر قائم کیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button