کھیل

تحقیقاتی ٹیم نے  ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میراڈونا کی موت کے ذمہ داروں کا تعین کرلیا

تحقیقاتی ٹیم نے  ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میراڈونا کی موت کے ذمہ …

بیونس آئرس(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا کی موت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے  نیوروسرجن سمیت میڈیکل ٹیم کے سات ارکان کو سٹار فٹبالر کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق  میراڈونا کی جان بچائی جا سکتی تھی لیکن میڈیکل ٹیم نے علاج میں غفلت برتی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے نیوروسرجن کے گھر اور  پرائیوٹ کلینک پر چھاپہ بھی مارا جہاں سےکئی شواہد جمع کیے  ۔ٹیم کو اس دوران ڈاکٹر کی مجرمانہ غلطی ثابت کرنےکے لیےکافی ثبوت ملے ہیں۔میراڈونا کی برین سرجری کے دو ہفتے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ فٹ بالرکی زندگی کے خطرے کو نظرانداز کیا گیا اور ان کے آخری دنوں میں مناسب میڈیکل کیئر نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  میراڈونا کی موت غیر ارادی یا غفلت کے باعث نہیں ہوئی بلکہ ان کی میڈیکل ٹیم جانتی تھی کہ ان کی موت ہوسکتی ہے لیکن پھر بھی انھوں نے میرا ڈونا کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔دیگر 6 افراد جن پر الزام عائد ہے ان میں 2 نرسیں اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کے ساتھ میراڈونا کی نفسیاتی ماہ بھی شامل ہیں۔میراڈونا کی میڈیکل ٹیم کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اگر وہ قصوروار ٹھہرے تو انھیں 25 سال قید کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہےکہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میراڈونا گزشتہ سال نومبر میں انتقال کرگئے تھے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button