کھیل

ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی ‘ کا اثر پاکستان میں تیر اندازی اور گھڑسواری کا کھیل فروغ پانے لگا نوجوان نے کھیل کے فروغ کے لیے کلب کھول لیا

ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی ‘ کا اثر ، پاکستان میں تیر اندازی اور گھڑسواری کا …

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی کے معروف ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی ‘ کے بعد پاکستان میں بھی تیر اندازی اور گھڑ سواری کا کھیل فروغ پانے لگا۔

فیصل آبادسے تعلق رکھنے والے ارشق نعیم نے گھڑسواری اور تیراندازی کا کھیل سکھانے کے لیے کلب کھولا ہے۔ارشق نعیم کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ کھیل کئی ہزار سالوں سے کھیلا جارہا ہے مگر پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی اور کرلوس عثمان کے بعد اس کو فروغ ملا ہے اور نوجوان اس کھیل کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔ارشق نعیم گزشتہ 10سالوں سے اس کھیل سے وابستہ ہیں،وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان میں ترک خلافت کے دور میں استعمال ہونے والے تیر بنانے شروع کئیے۔وہ نہ صرف اس کھیل کے ماہر ہیں بلکہ اب اس فن کودوسرے لوگوں کو بھی منتقل کررہے ہیں۔

آرچری اور گھڑسواری اسوقت دنیا کے بیشتر ممالک امریکہ ، انگلینڈ، کوریا،جرمنی اور چائنہ میں کھیلا جارہا ہے ،دنیا کے مختلف ممالک میں اس کے مقابلے بھی کروائے جارہے ہیں۔ارشق نعیم پہلے پاکستانی نوجوان ہیں جو اس فن کو نوجوانوں میں منتقل کرنے کے لئے گھڑ سواری اور آرچری  کلبز  ملک گیر سطح پر کھولنے کے لئے پلاننگ کر رہے ہیں جبکہ کئی شہروں میں وہ نوجوانوں کو ٹریننگ بھی دے رہے ہیں ۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button