کھیل

تیسر ا ون ڈے انگلینڈ کا پاکستان کے خلا ف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسر ا ون ڈے، انگلینڈ کا پاکستان کے خلا ف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹاکس کے مطابق تیسرے ون ڈے میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکواڈ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، تیسر ا میچ جیت کر اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں فخر زمان ، امام الحق ، کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر محمد رضوان ، سعود شکیل ، صہیب مقصود ، شاداب خان، فہیم اشرف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رو¿ف شامل ہیں۔

انگلش ٹیم میں فل سالٹ ، ڈیوڈ میلان ، زک کریولے ، جیمز وینس ، کپتان بین سٹوک ، جون سمپسون ، لیوئس گریگورے ، کریگ ایورٹن ، بریڈن کارزے، ثاقب محمود اور مٹ پارکنسن شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں انگلش ٹیم کو 2-0سے برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل


Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button