اہم خبریں

تین سال میں آٹا دوگنا مہنگا بجلی 200فیصد مہنگی ہو گئی شاہد خاقان 

تین سال میں آٹا دوگنا مہنگا، بجلی 200فیصد مہنگی ہو گئی ، شاہد خاقان 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں آٹا دوگنا مہنگا جبکہ بجلی دو سو فیصد مہنگی ہو چکی ہے ، سرکاری ملازم سے حکومتی عہدیداروں کا سلوک سب نے دیکھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت میں کیمرے لگا کر دکھائیں کہ نیب کیا کر رہا ہے ،ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ غلطی ہو گئی ترین صاحب کا نام ڈال کر ، احتساب تو ملک کے عوام کا ہو رہا ہے ۔

کورونا وباءپر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خدا کیلئے ویکسین خرید لیں ، حکومت نے ابھی تک ایک بھی ویکسین نہیں خریدی، ملک میں کوروناپھیل رہا ہے اور لاک ڈاؤن کا خدشہ ہے ،ویکسین کا اتنا خرچہ ہے جتنا پی آئی اے کو سال میں خسارہ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی اور ایس او پیز سے کچھ نہیں ہوگا ، کیا این سی او سی عوام کو ماسک پہنا سکا ؟، پہلے ٹائیگرز فورس تھی اب فوج کو بلا لیا گیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button