کھیل

 جاویدمیانداد کے شارجہ میں یادگار چھکے کو35 سال بیت گئے

 جاویدمیانداد کے شارجہ میں یادگار چھکے کو35 سال بیت گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )شارجہ کے میدان میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کیخلاف آخری گیند پر لگائے گئے جاوید میاں داد کے چھکے کو آج 35 برس بیت گئے۔فائنل میں آٰٓٓخری گیند پر پاکستان کو فتح کیلئے 4 رن درکار تھے اور میانداد کے ایک چھکے نے میچ، فائنل اور سب کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق جاویدمیاں داد نے اپنی کتاب ’دی کٹنگ ایج‘ میں لکھا کہ 1986 میں ایشیا کپ کے آخری میچ میں مجھے اندازہ تھا کہ بھارتی گیند باز چیتن شرما انہیں یارکر کرائیں گے اس لیے میں کریزسے بار نکل کر کھڑا ہوگیا اور پھر ویسا ہی ہوا جیسا میں نے سوچا تھا‘۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جاوید میاں داد نے آخری گیند پر چھکا لگانے کیلئے ان کا بلا منگوایا تھا۔

وسیم اکرم نے اس چھکے کی رداد سناتے ہوئے بتایا کہ جاوید میاں داد جانتے تھے کہ یارکر آئے گا اس لیے انہوں نے میرا بلا منگوایا کیوں کہ وہ لمبا ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ا?خری گیند سے قبل محسن کمال اور ذاکر خان میرے پہلو میں بیٹھ کر رو رہے تھے۔

جاویدمیاں داد کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد کریز پر موجود تھے اور انہوں نے ایک رنز لے کر جاویدمیاں داد کو آخری گیند کھیلنے کا موقع دیا تھا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button