کھیل

جاوید میانداد متنازعہ طریقہ سے فخر زمان کو رن آؤٹ کرنے والے ڈی کوک کے حق میں بول پڑے

جاوید میانداد متنازعہ طریقہ سے فخر زمان کو رن آؤٹ کرنے والے ڈی کوک کے حق میں …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیجنڈری پاکستانی بلے باز جاوید میاندادنے ڈی کوک   کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں سمارٹ کرکٹر قرار دیدیا ہے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بلے باز  کو اپنی وکٹ پہلی محبت کی طرح عزیز ہونی چاہیے،ڈی کوک نے اسمارٹ طریقے سے فخر زمان کو آؤٹ کیا،اس میں کوئی برائی نہیں۔جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ  کے آخری اوور میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر  ڈی کک نے متنازعہ طریقہ سے فخر زمان کو آؤٹ کیا تھا جس کے باعث وہ اپنی ڈبل سینچری مکمل نہیں کرسکے تھے۔ڈی کو ک کے اس طرز عمل کو کرکٹ ماہرین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button